9

ملتان،جسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام وہاڑی چوک نجی سکول میں شجر کاری کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان جسمین لائنز کلب کی صدرعالیہ افضل سپرا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک دو بڑے مسائل انسانی بقا کیلئے خطرہ ہیں،بڑھتا ہوا درجہ حرارت،پانی کی کمی ان دونوں مسائل پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ درختوں کا کٹاؤ روکا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئے،ہمارے مذہب میں بھی درخت لگانے کو صدقہ جاریہ کہا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے، تاکہ ہم اپنے آنے والی نسل کوسرسزشاداب آلودگی سے پاک ماحول دے سکیں.ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان جسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام وہاڑی چوک برائٹ سکول میں میں شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگانے کے موقع پر کیا،جبکہ،سمیرا اخلاق،رفعت اعظم،فرحت شفیق،سبحان نثار،عاصمہ ارسلان نے بھی پودے لگا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں