7

ملتان،جشن آزادی کے موقع پر سپیشل بچوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈویژن جاوید اختر محمود نے آزادی کا جشن سپیشل بچوں کے سنگ منایا،انہوں نے سپیشل بچوں کیساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شجرکاری کی،کمشنر جاوید اختر محمود نے اسپیشل بچوں میں تحائف، مٹھائی تقسیم کی،جبکہ بچوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،کمشنر ملتان نے کہا کہ بچوں کیساتھ آزادی کی خوشیاں مناکر دلی خوشی ملی ہے،بچوں کو اچھا شہری نا بنانا اصل معذوری ہے،انہوں نے بچوں کو مہمان خصوصی نشست پر بٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اس تقریب کے اصل مہمان خصوصی ہیں،کمشنر جاوید اختر محمود نے خصوصی بچوں کے اداروں بارے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئےڈی او اسپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد کو سکیموں کے ڈاکومنٹ لانے کی ہدایت کی،پرنسپل مہناز روؤف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں