11

ملتان،جعل سازی اور ٹمپرڈ گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں خواتین سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہریوں سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے جعلی اقرار نامہ تیار کرکے رقم کا تقاضہ کرنے اور ٹمپرڈ گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں خواتین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں،تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کو محمد افضل نے بتایا کہ ملزمان شاہ رخ،حمیدہ بیگم، ریئس،نعیم وغیرہ میرے گھر آئے اور شورشرابہ کرتے ہوئے 77لاکھروپے کی رقم کا تقاضہ کیا،ملزمان سے وجہ پوچھی تو جعلی اقرار نامہ تھمادیا،ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے جعلی فرضی اقرار نامہ تیار کرکے رقم کا تقاضہ کیاجبکہ نیوملتان پولیس کو علیم نواز نے بتایا کہ ملزم قیصر اور اصغر نے اپنی گاڑی جی ایل آئی فروخت کی اور میں نے فضل داد کو فروخت کردی اور گاڑی کو چیک کرنے پر ٹمپرڈ شدہ پائی گئی،ملزمان سے اپنی رقم کا تقاضہ کیاگیاتو انکاری ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں