5

ملتان،جعلی کھاد فروخت کرنیوالی فیکڑی سیل،سمگلنگ میں ملوث ڈیلر گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کھاد مافیا کے خلاف ایک اور کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار کی نگرانی میں مخدوم رشید میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور جعلی کھاد کی 125 بوری برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی گئی،اس موقع پر جعلی کھاد قبصے میں لیکر فیکٹری مالک بھی گرفتار کرلیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک اور کارروائی کے دوران بستی ملوک میں کھاد کی بین الاضلاعی سمگلنگ میں ملوث ڈیلر بھی گرفتار کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کارروائی کے دوران 5 سو بوری ملتان سے ضلع لودھراں منتقل کرنے والے چوہدری کارپوریشن کے مالک کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا،آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کی سربراہی میں پولیس اور محکمہ زراعت کی ٹیموں نے کارروائیوں میں شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے کسان دوست پالیسی کے تحت کھاد خرید وفروخت کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں