9

ملتان،جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکن کی مرمت،اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے،جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت کی فراہمی،جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت،سیوریج سسٹم کے اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن دن،رات جاری ہے،تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ، شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں سرگرم ہیں،سوموار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں ٹیموں کو محرم الحرام کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متحرک کرنے اور زیادہ سے زیادہ مین ہولز کی صفائی اور مرمت کروانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران شکایت کے ازالہ میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام فیلڈ افسران لائسنس داروں سے مکمل رابطہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں