15

ملتان،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 فوڈ یونٹس کو جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرصحت خوراک تیار کرنے والوں کی کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معروف پاپڑ فیکٹریز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ یونٹس کو 85,000 روپے کے جرمانے عائد کئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے انڈسٹریل اسٹیٹ، مظفرگڑھ روڈ، چونگی نمبر 6 اور شاہ رکن عالم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں پاپڑ کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ کلر کی ملاوٹ پر 2 سنیکس یونٹس کو 45,000 روپے کے جرمانے کئے گئے مس لیبلنگ کرنے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر فیکٹریوں کو جرمانے جبکہ گوشت کی صفائی نہ کرنے پر 2 ریسٹورنٹس کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کے مکسنگ اور کٹنگ مشینوں پر مٹی کے ذرات اور حشرات پائے گئے ہیں،خوراک کی تیاری کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے،عوام کیلئے ملاوٹ سے پاک خالص خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں