13

ملتان،حلقہ این اے 158 بلی والا میں سیوریج و سولنگ منصوبے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اربوں کے ترقیاتی پیکج لا رہی ہے جس سے عوام کو آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی،آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان ملیزئی نے حلقہ این اے 158بلی والا میں سیوریج وسولنگ کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنا مشکل وقت گذار چکی ہے اب عوام کی بھلائی کے منصوبے تحریک انصاف لا رہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے ،تحریک انصاف کے سنئیر رہنما مخدوم راجن بخش گیلانی نے کہا کہ اس علاقہ سے ہر دور میں وزیر مشیر اور گورنر رہے ہیں مگر کسی نے عوام کی بھلائی کے منصوبے شروع نہ کیے جس کی وجہ سے یہ علاقہ ہمیشہ بنیادی سہولتوں سے محروم رہا ایم این اے ابراہیم خان کی کاوشوں سے بلی والاکوترقیاتی پیکج ملے ہیں جس پر اہل علاقہ ان کے مشکور ہیں ،افتتاح کے موقع پر سید عامر گیلانی ، عمران شوکت ، مخدوم زادہ زین العابدین گیلانی ،عرفان شوکت ،رانا جاوید سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی ،ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر مخدوم راجن بخش گیلانی نے دعا کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں