6

ملتان،حوالات میں بند ملزم کی خودکشی کی کوشش،مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)چہلیک پولیس نے حوالات میں بند ملزم کی خودکشی کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا،تفصیل کے مطابق اے ایس آئی اصغر احمد نے بتایا کہ ملزم محمد طیب عرف مکی کو چہلیک کی حوالات میں بند کیا گیا تو ملزم نے اچانک باتھ روم کی ٹائلیں اکھاڑ کر اپنے آپ کو مارنا شروع کردی،حوالات کی سلاخوں سے ٹکریں مارمارکر اپنے آپ کو زخمی کرلیا،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس نے اپنے آپ کو زخمی کرکے خودکشی کی کوشش کی،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں