16

ملتان،حکومت کی سکول بند رکھنے کی تجویز مسترد،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی سکول بند رکھنے کی تجویز پھر سے مسترد کردی،بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس کو حکومت نےمسترد کردیا،جبکہ این سی او سی سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کےپھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھ کرتعلیمی اداروں کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی،چند روز قبل ہونیوالے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ا تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا تھا،جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،حکومت کی جانب سے اساتذہ کو 15 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے اب سکول کھولنے یا بند کرنے کےلئے این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں