13

ملتان،خاتون ملازمہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر گرفتاراسسٹنٹ ڈائریکٹر میپکو کی ضمانت منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد بلال بیگ نے میپکو میں تعینات خاتون ملازمہ کی غیر اخلاقی اور قابل اعتراض ویڈیوز محکمہ کے ملازمین کے درمیان وائرل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر میپکو کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم خضر حیات نے کونسل محمد ارسلان خان اور ملک محمد اقبال کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف میپکو ملازمہ (ح) نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم پر خاتون کا موبائل ہیک کر کے تصاویر اور ویڈیوز چوری کرنے اور پھر اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے،ملزم پر عائد الزام بے بنیاد ہے وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ ملزم کے خلاف شواہد صفحہ مثل پر موجود نہیں ہیں۔ ایف آئی اے نے محض سنی سنائی باتوں پر کیس درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ھے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ھے ۔ ایک بیان حلفی کو بنیاد بنایا گیا ھے۔ جبکہ یہ بیان حلفی اسے دباؤ میں لاکر لیا گیا ھے۔ حقائق یہ ھیں کہ سائل بے گناہ ھے اور اس نے نہ تو خاتون ح کا ڈیٹا ھیک کیا ھے اور نہ ہی اسے بلیک میل کیا ھے ۔ سائل بے قصور اور بے گناہ ھے ۔ اس لیے ملزم کو قید رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اس لیے ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وکلاء دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں