12

ملتان،خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو بنا کر شادی کیلئے دباؤ ڈالنے والے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بناکر اسے شادی کیلئے دباؤ ڈالنے والے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم انتظار حسین کے خلاف شہری افضل نے اپنی کزن (ص) کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا جس پر ملزم کو خاتون کے ساتھ ملاقات کے لیے بلایا گیا اور اعلیٰ حکام کے حکم پر ٹیم نے ریڈ کرکے ملزم کو تحویل میں لیا،جس سے موبائل فون برآمد ہوئے ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں