12

ملتان،”خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تحت سکینڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کامیابی سے جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تحت سکینڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کامیابی سے جاری ہے اس مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے24گھنٹے کارروائی کی جا رہی ہے،مہم کے چھٹے روز 9 سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سیکڑوں جبکہ مین ہول کورز کی مرمت کے حوالے سے درجنوں شکایات کا ازالہ کیا گیا،ایم ڈی واسا ناصراقبال کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کئے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی بھی کرتے رہے،اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ناصر آباد،ممتاز آباد،حیدر پورہ،مومن آباد،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے،ڈیرہ محمدی، لیبر کالونی، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حاجی بوٹے والی گلی، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حضوری باغ روڈ ، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے محمود آباد،بودلہ ٹاؤن، ولایت آباد، سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے نیو لطیف آباد،چاہ امب والا، حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے لوہا مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے محمد پور گھوٹہ، بستی خدا داد، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے مین ابدالی روڈ،چوک گھنٹہ گھر سے چوک فوارہ،کالرو کالونی،نور کالونی میں درجنوں مین ہولز کی صفائی اور مرمت کی گئی گذشتہ روز سہ پہر 4بجے تک منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کو “خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت338 سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ان کی ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے اور 19 ستمبر اتوار کو نکاسی آب مہم کا آخری روز ہونے کے پیش نظر سر گرمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے المصطفی روڈ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور اور موقع پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور شہدائے کربلا کے چالیسویں کے پیش نظر جلوس روٹس کے حوالے سے سڑک کو آمدورفت کے لئے بہتر بنانے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں