7

ملتان،”خدمت آپ کی دہلیز پر ”پروگرام کے سکینڈ راؤنڈ میں واسا کا بلا تعطل آپریشن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”پروگرام کے سکینڈ راؤنڈ میں ہفتہ نکاسی آب مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں بلا تعطل آپریشن جاری ہے،مہم کے پہلے روز 9 سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سیکڑوں جبکہ مین ہولز کورز کی مرمت کے سلسلے میں درجنوں شکایات کا ازالہ کیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے ڈیش بورڈ پر شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کئے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کو کمپلینٹس موصول ہوتے ہی شہریوں کو کوئیک رسپانس دینے کی ہدایات جاری کیں،اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے نکاسی آب سے متعلق شکایات دور کرنے اور مین ہولز کے کورز رکھنے اور ان کی مرمت بارے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی،رپورٹ کے تمام سیوریج سب ڈویژنوں نے اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کی شکایات کو دور اور گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت کیلئے آپریشن بلا تعطل جاری رکھا،گذشتہ روز سہ پہر 5بجے تک منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت 346شکایات کے ازالہ سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی،جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ان کی ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا،انہوں نے اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی حدود میں گٹروں کے ڈھکنوں کے حوالے سے پٹرولنگ کروائیں اور گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں،انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ اگر گٹرکے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ فیلڈ سٹاف اور افسران پر عائد ہوگی اور شکایت کی صورت میں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں