6

ملتان،ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی جان کی قربانی اس ملک کے عوام اور پاکستان جمہوری عمل کو تتر کرنے کیلئے دی تھی،اس عمل کو روکنے کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا،بھٹو خاندان کی روایت رہی ہے کہ وہ ملک کی بقا اداروں کے استحکام اور ملک بھر سے غربت،جہالت،بے روزگاری،مہنگائی اور بے انصافی سے خاتمہ کیلئے آگے بڑھ کر مزاحمت کرتے ہیں،مزاحمت اور جدوجہد کرنے والا ہی عوام کا اصلی دوست اور نمائندہ ہوتا ہے،ان ہی نظریات اور خیالات کو اپنا کر آج بلاول بھٹو زرداری اپنا تاریخی فریضہ ادا کررہے ہیں،اب اس ملک کے عوام کا بھی فرض بتا ہے کہ وہ شہیدوں کے خاندان کی اس ورثہ کی حفاظت کریں اور ان قوتوں کو آگے لانے میں اپنا کردار کریں جو واقعی عوام کی اور پسے ہوئے طبقات زندگی میں انقلاب لانا چاہتے ہیں کیونکہ ملک میں سنگین صورت حال کو دیکھ کر اسی امر کا تقاضا ہے کہ آج ملک کی باگ ڈور بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کی جائے،تاکہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکال کرخوشحالی کی طرف گامزن کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار حبیب اللہ شاکر سینئر رہنما پی پی پی کی جانب سے منعقد کردہ سیمینار میں منظور قادری،سلیم بھٹی،عرفان شفیع،لئئیق چوہدری سلیم شہزاد،رضوان ہانس،صائمہ عامر ایڈووکیٹ زوار حسین قریشی،عارف شاہ، رئوف لودھی،ماجد بھٹی، فلک سعید احمد، سلیم الرحمان منیجر،رانا ذوالفقار۔ قاسم کھوکھر، بابر خاں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں