11

ملتان،ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل،ضلعی انتظامیہ قیام امن کیلئے پرعزم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ضلع ملتان میں اس مقدس ماہ میں علماءکرام ، مذہبی جماعتوں اور جلوس منتظمین قیام امن کیلئے پرعزم ہیں،محافل میلاد اور جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کی صدارت میں رضا ہال میں اجلاس منعقد ہوا،رضا ہال میں منعقدہ اجلاس میں علماءکرام اور جلوس منتظمین نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے جلوس روٹس اور محافل کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،عامر کریم خان نے کہا کہ شان رحمتہ اللعالمین تقریبات بھرپور مذہبی جذبے سے منائی جارہی ہیں اور تمام محکمے اس ضمن میں اپنے ایونٹ کروارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمیں برداشت اور امن کا درس دیتی ہے،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ محافل میلاد اور جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے موثر پلان تشکیل دیا ہے،سی پی او کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام قیام امن کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں،منیر مسعود مارتھ نے بتایا کہ جلوسوں کے اوقات کار اور روٹس کو سختی سے مانیٹر کرینگے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں