16

ملتان،رواں مالی سال میں 3954 بجلی چورپکڑے گئے،896 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں مالی سال 2021،22 کے دوران3954 بجلی چور پکڑلئے،63لاکھ74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر11کروڑ38 لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،896بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی یکم جولائی تا25اگست2021 کے دوران ملتان میں 468صارفین کو14939644روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور75مقدمات درج کرائے گئے،ڈی جی خان میں 787صارفین کو 12798296روپے جرمانہ عائداور362مقدمات درج،وہاڑی میں 302بجلی چوروں کو7845295روپے جرمانہ عائداور109ایف آئی آرز درج،بہاولپور میں 366بجلی چوروں کو12925591روپے جرمانہ عائداور71مقدمات درج،ساہیوال میں 641صارفین کو14693780روپے جرمانہ عائداور54مقدمات درج،رحیم یار خان میں 544بجلی چوروں کو11557244روپے جرمانہ عائداور123مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 540بجلی چوروں کو12359373 روپے جرمانہ عائداور70ایف آئی آرز درج،بہاولنگرمیں 152بجلی چوروں کو19474670روپے جرمانہ عائداور27مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 154 صارفین کو 7221080روپے جرمانہ عائدکیاگیااور5ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں