9

ملتان،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6 ہزار606 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران6ہزار606افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،ایک کروڑ یونٹس بجلی چوری کرنے پر18کروڑ63لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا،1556بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل آفیسرز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کا جنوبی پنجاب کے زیر انتظام 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، یکم جولائی تا30ستمبر2021 کے دوران میپکوملتان سرکل میں 816 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر2کروڑ55لاکھ59 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور158مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 1338افراد کو بجلی چوری کی مد میں 2کروڑ52لاکھ روپے جرمانہ عائد اور414مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 472بجلی چوروں کوایک کروڑ25لاکھ25ہزار روپے جرمانہ عائد اور206ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 557صارفین کو ایک کروڑ87لاکھ 79ہزارروپے جرمانہ عائد اور154مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 973افراد کودو کروڑ28لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 141 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 995بجلی چوروں کو2کروڑ24لاکھ62ہزارروپے جرمانہ عائد اور191مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 951صارفین کو 2 کروڑ 31لاکھ34ہزارروپے جرمانہ عائد اور114افراد کے خلاف مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 231صارفین کو2کروڑ28لاکھ29ہزار روپے جرمانہ عائد اور107مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 273افراد کوایک کروڑ30لاکھ24ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور71بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں