15

ملتان،رواں ماہ میں 1392 بجلی چور پکڑے گئے،23لاکھ11ہزاریونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ میں 1392بجلی چورپکڑلئے،23لاکھ11ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،۔یکم تا18ستمبر2021 کے دوران ملتان میں 171بجلی چوروں کو 4973213روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،ڈی جی خان میں273صارفین کو5927584روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، وہاڑی میں 92بجلی چوروں کو 2605770روپے جرمانہ عائد اور 8مقدمات درج، بہاولپور میں107صارفین کو 3949901 روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج،ساہیوال میں198 بجلی چوروں کو5031501روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج،رحیم یار خان میں221بجلی چوروں کو5370972روپے جرمانہ عائداور31مقدمات درج، مظفرگڑھ میں215بجلی چوروں کو7610178 روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،بہاولنگر میں 50صارفین کو1678686روپے جرمانہ عائد اور3مقدمات درج، خانیوال میں65صارفین کو 3206043روپے جرمانہ عائد کیاگیااور9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں