10

ملتان،روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے عہدیداروں میں ایوارڈ تقسیم تقریب کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے ریٹائرڈ صدر کاشف خلیل کی جانب سے عہدیداران میں حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس سلسلہ میں شیر شاہ روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی نامزد ڈسٹرکٹ گورنر میاں سلمان مبارک تھے،سلمان مبارک نے صدر کاشف خلیل،سیکرٹری حنا بابر سمیت سال 2020،21کے عہدیداران چوہدری الطاف شاہد،میجر ر جاوید مسرت،شیخ فہیم ستار،طلعت جاوید،احتشام الحق،طارق سرور،علی مراد صدیقی،مرزاشاہد حسین،افتخار الحسن اور حاجی محمد عمر کو حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاشف خلیل نے سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کلب کے سماجی فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ کورونا حالات کے باوجود رفاعی اور فیلو شپ پروگرامز منعقد کرکے فعال کردار ادا کیا،ڈسٹرکٹ گورنر میاں سلمان مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری عالمگیر فلاحی رفاعی ادارہ اور باہمی تعلقات کے فروغ کا ذریعہ ہیں،جس سے معاشرے میں امن خلوص اور محبت کے جذبات فروغ پاتے ہیں،روٹرین بین الاقوامی تعلقات کو اہمیت دیں اور ملک و معاشرہ کیلئے بہتر سوچ لے کر آگے بڑھیں،تقریب سے چوہدری الطاف شاہد،طلعت جاوید،میجر ر جاوید مسرت،احتشام الحق نے بھی خطاب کیا،جبکہ ڈاکٹر زرینہ اشرف،فرح رحمن،حنیف چوہان،خلیل احمد،پروفیسر اعظم،پروفیسر عدیل،پروفیسر جاوید دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں