16

ملتان،ریونیو اہداف کی تکمیل کیلئے ضلعی افسران کو ڈیڈ لائن،اسسٹنٹ کمشنرناقص کارکردگی والے افسران پر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریونیو اہداف کی تکمیل کیلئے ضلعی افسران کو ڈیڈ لائن دے دی ہے اور کہا ہے کہ ریونیو ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے کریک ڈائون کیا جائے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی زیر صدارت ریونیو سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ناقص کارکردگی والے افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیفالٹرز کی جائیداد ریونیو ریکارڈ میں بلاک کی جائیں اور ارضی ریکارڈ سینٹر کو ڈیفالٹرز کی جائیدادیں بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی جائے،اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہنا تھا کہ ریونیو ریکوری میں غفلت برتنے والے ریونیو افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی،تحصیل صدر میں ریونیو متعلق تمام شکایات بھی میرٹ پر نمٹائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا کہنا تھا کہ دیہی مراکز مال پر سائلین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں