15

ملتان،ریونیو ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ،984 نادہندگان کی جائیدادیں بلاک

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ریونیو ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں عرصہ دراز سے سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کو قانون کے شکنجے میں لانے کی کوششیں شروع کردی گئیں ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے تحصیل صدر کے 984 نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کردیا اور انکی جائیداد قرقی کے وارنٹ بھی جاری کردئیے،اسسٹنٹ کمشنر صدر کی زیر صدارت اجلاس میں شکنجہ مزید تنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے،ریونیو افسران تمام نادھندگان کے نام عوامی مقامات پر آویزاں کریں،عدنان بدر نے کہا کہ نادھندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں