11

ملتان،ریڈیو پاکستان کے سبزہ زار میں جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح


ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی،کلین اینڈ گرین پروگرام اور جشن آزادی کی شجر کاری مہم کے تحت ریڈیو پاکستان ملتان کے سبزہ زار میں شجر کاری کی گئی،جس کا اہتمام شعور ترقیاتی تنظیم،محکمہ جنگلات،اور ریڈیو پاکستان ملتان نے کیا تھا،وزیر اعلی پنجاب کی ترجمان ،ایم پی اے سبین گل،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان کوثر ثمرین، صدر شعور ترقیاتی تنظیم، شاھد محمود انصاری،گلناز کاشف چیف کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی ملتان، اصفہ سلیم ملک صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف،شمائلہ شاہ، فہمیدہ کبیر،امیر نواز ملک، حکیم اقبال بلوچ،اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ،میاں وقاص فرید قریشی،عمران علی شمس،تحصیل افسر محکمہ جنگلات توسیع، اور جنگلات افسر نصیر بخش نے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سبین گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی سر سبز پاکستان مہم کو دنیا بھر میں سراہا جا ریا ہے،انھوں نے کہا کہ ملتان میں شجر کاری مہم زوروں پر ہے اور پی ایچ اے شہر بھر میں جوان درخت لگا رہی ہے،انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،انھوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان کے سبزہ زار کو سرسبز بنانے کےلیے پی ایچ اے تعاون کرے گآ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان کوثر ثمرین نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے صدرشعور ترقیاتی تنظیم شاھد محمودانصاری نے کہاکہ شجرکاری مہم میں حصہ لے کر ماحولیاتی تغیرات کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ درخت عطیہ خداوندی ہے۔شاھد محمود انصاری نے کہاکہ سر سبز و شاداب پاکستان کی خوشحالی کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں