24

ملتان،سرکاری گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس کینسل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر آٹے کی بلاتعطل سپلائی کیلئے اقدامات جاری ہیں،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس کینسل کردئیے،محکمہ خوراک ملتان کی انسپکشن کے دوران کریم سنز فلور ملزسرکاری آٹے کے436 تھیلے مہنگے داموں سپلائی کرتی پکڑی گئی،جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کریم سنز فلور ملز کو ایک لاکھ 12 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا،اسی طرح یوسف فلور ملز کو کوٹے سے کم سپلائی اور قلت پیدا کرنے پر 1 لاکھ 33 ہزار جرمانہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دونوں فلور ملز کے لائسنس کینسل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات شروع کردئیے ہیں،ضلع بھر کی فلور ملز کی سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع کے مخصوص آٹا پوائنٹس پر اعلی معیار کا آٹا کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں