21

ملتان،سیوریج اور واٹر سپلائی کے نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،94 کنکشنز منقطع

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں، شہر بھر میں 16 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 94 کنکشنز منقطع کردیئے،اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسا بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں