7

ملتان،سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کرنے کیلئے ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر مون سون سیزن کے انتظامات، نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کرنے کے پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر درجنوں ٹیمیں مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے دن رات متحرک ہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈی سلٹنگ ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ بھی ایم ڈی واسا ناصراقبال کو پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق سورج میانی سیوریج سب ڈویژن کی طرف سےعثمان آباد، بستی کالرو،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بسم اللّٰہ کالونی،شمس آباد،گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے قصوری چوک،حسنین چوک، ممتازآباد سوریج سب ڈویژن کی طرف سے سمن آباد،ممتاز آباد، بلال نگر، منظور آباد،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جان محمد چوک ،رائٹرز کالونی،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے نیو شاہ شمس کالونی، محمد پورہ، زکریا ٹاؤن،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے دائرہ بستی، عابد پورہ،چاہ جموں والا، حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے گلبرگ کالونی، گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے فاروق پورہ کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لا کر کارکردگی موثر بنانے کی ہدایت کی اور مین ہولز کو مکمل طور پر صاف کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں