11

ملتان،سیوڑہ چوک کے رہائشی خاندان کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، تھانہ گلگشت پولیس پر مقدمہ کے اخراج کیلئے 2 لاکھ رشوت لینے کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیوڑہ چوک گلی نمبر 4 احمد کالونی کے رہائشی محمد ندیم اور عبدالجبار کے اہل خانہ نے پریس کلب کے سامنے تھانہ صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محمد ندیم کی اہلیہ نے کہا کہ تھانہ گلگشت اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے شوہر محمد ندیم اور میرے ماموں عبدالجبارکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گن پوائنٹ پر گھسیٹتے ہوئے لے گئے،دونوں تھانوں کی پولیس مل کر تھانہ صدر کے ایس ایچ اور ملک سعید،اے ایس آئی عقیل احمد اور قیصر حمید کے ساتھ ملی بھگت سے 27 کلو 9Cکاجھوٹا پرچہ درج محمد ندیم اور عبدالجبار کے خلاف پرچہ درج کروا دیا،اب تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک سعید،اے ایس آئی عقیل احمداورقیصر حمیدنے پرچہ خارج کرنے کیلئے دو لاکھ رشوت لی اور مزید 5لاکھ روپے کی رشوت مانگی،جس کی ویڈیو موجود ہے،تین گھنٹے کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ جلد باقی رقم کا بندوبست کرو باقی رقم نہ دینے پر تشدد کرتے ہوئے میرے شوہر کومار مار کر بہرہ کردیا،غریب لوگ ہیں اتنی بھاری رشوت کہاں سے لائیں رشوت نہ دینے پر یہ پولیس کے اہلکار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس ان کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ہمیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اگر ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہم تھانہ صدر کے باہر خودسوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں