6

ملتان،سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات 3 روز میں حل کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر فوری ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن 3 روز میں زیر التواءشکایات کے ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں،ملتان ڈویژن کی 19417 موصول شکایات میں 18291 شکایات حل کی گئیں،زیر التواء شکایات کو فوری حل کیا جائے اور فیڈ بیک سسٹم کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے،تاکہ تسلی بخش لیول حاصل کیا جاسکے،کمشنر نے انتظامیہ کو سیٹزن پورٹل بارے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے عوامی مسائل کے فوری حل ویژن کے تحت کام کریں،شہریوں کی شکایت پر بروقت کارروائی ہی سیٹیزن پورٹل کا اصل مقصد ہے،شکایت کے ازالے بارے لیت ولعل سے کام لینے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، گڈ گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے،عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح ہے اور اس غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے،اس بارے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں