23

ملتان،سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا رولز آف بزنس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے رولز آف بزنس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں،تمام آٖفیسران کو دس سے بارہ بجے تک دفتر میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں سیکرٹری ہاؤسنگ کنٹرول روم میں 061-9330382پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ایجوکیشن سوشل فورم کے چیئرمین عنایت علی قریشی، چیف آرگنائزر وقاص قریشی منتظم فکرِ پاکستان صدر سید علی اختر بخاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔تین رکنی وفد نے سیکرٹری ہاؤسنگ کی رقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے کام کی تعریف کی،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ آفیسران کو عوامی خدمت کے لئے ہر دم تیار رہنا ہوگا،کوئی بھی آفیسر سیکرٹری ہاؤسنگ آفس کی اجازت کے بغیر اسٹیشن لیو نہیں لے سکے گا،ڈی پی سی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کی نمائندگی لازمی ہو گی،ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ سرگرمیں کی تمام تر کاغذی کاروائی کے حوالے سے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ سیکرٹریٹ فعال ہوچکا ہے۔عوام کے لئے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عوامی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں