8

ملتان،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی شعیب گورمانی کا ویکسین سنٹرز کا دورہ،خسرہ مہم ٹیموں کی انسپکشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد خسرہ مہم کے دوران تمام تعلیمی اداروں اور گھروں میں فیلڈ ٹیمیں سرویلنس کرکے بچوں کو خسرہ ویکسین لگارہی ہیں کسی صورت بچوں کو اس مفید مہم سے محروم رہنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف ویکسین سنٹرز اور فیلڈ میں خسرہ مہم میں شامل ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے کیا،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی بھی انکے ہمراہ تھے،انہوں نے کہا کہ 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران اب تک 7 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچائو کے انجکشن لگائے جاچکے ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر والدین کو اس مہم سے آگاہی دینے کیلئے مساجد میں اعلانات سمیت بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے،ڈاکٹر شعیب گورمانی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرے سے بچائو کے انجکشن ضرور لگوائیں تاکہ انکو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں