28

ملتان،شارجہ جانے والے 15 مسافروں میں کورونا کی تصدیق،گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)شارجہ جانے والے 15 مسافروں میں کورونا مثبت آگیا،مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کیا گیا،جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں حبیب اللہ خان، غلام فرید، جاوید اقبال شاہ بخش، چوہدری عطاء، نادر عباس، غلام حسین، محمد خان، عبدالغفار، محمد ندیم، محمد اسحاق،علی تنویر، احسان اللہ شامل ہیں،ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روانگی سے 4 گھنٹے قبل ٹیسٹ لیا گیا،محکمہ صحت نے رزلٹ مثبت آنے پر مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں