14

ملتان،شمس آباد کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے سکینڈ راؤنڈ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیلی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،پروگرام کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے شمس آباد کالونی میں واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیلی سے کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ حفیظ اللہ لغاری سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک انتہائی اہمیت کا حامل اور انقلابی اقدام ہے اس پروگرام سے پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی ،انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دوسرے فیز میں واسا ملتان کے زیر انتظام 65 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا ہے اور پلان پر عملدرآمد کیلئے دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور شعبہ واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی،منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ حفیظ اللہ لغاری کو تمام فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کو ممکن بنا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں