11

ملتان،شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اسکے آشنا کو تین تین لاکھ معاوضے کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان غلام مجتبیٰ بلوچ نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو گلا دبا کر قتل کرنے والی خاتون اور اسکے آشنا کو سزا سنادی،عدالت نے آشنا ملزم ملک نعمان عرف کاشی کو سزائے موت اور خاتون ملزمہ نزہت رشید کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے،خاتون ملزمہ اور ساتھی ملزم کو سزا ہونے پر پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے ہی تحویل میں لے لیا،کیونکہ ملزمان ضمانت پر رہا تھے،قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق ملزمان کے خلاف مدعی ناصر اقبال نے 7 دسمبر 2019 کو مقدمہ نمبر 973/19 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اسکے بھائی نوید اقبال کو بے رحمی سے گلا دبا کر قتل کردیا،مقتول کی 14 سال قبل خاتون ملزمہ نزہت رشید سے شادی ہوئی جس سے دو بچے ہیں ۔ خاتون کو ملزم ملک نعمان عرف کاشی سے ناجائز تعلقات رکھنے پر مقتول نے باز رہنے کی ہدایت کی،لیکن ملزمان نے 15 اگست 2019 کو موقع پا کر مقتول بھائی کو گلا دبا کر قتل کردیا،ملزمہ کے ملزم سے ناجائز تعلقات تھے جس پر پہلے بھی جھگڑا ہوا تو مقتول کے سسرالی رشتے داروں نے صفائی پیش کردی تھی،بتایا گیا ہے کہ ملزم خاتون ملزمہ کے بھائیوں کا دوست ہے،جس نے تعلقات قائم رکھنے کیلئے قتل کیا، ملزمان نے دوران ٹرائل قتل کا اعتراف بھی کیا،کیس میں چار گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے مدعی کی جانب سے کونسل چوہدری مشتاق نے کیس کی پیروی کی،تاہم عدالت نے تمام شہادتوں اور گواہوں کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ملک نعمان عرف کاشی کو سزائے موت اور مقتول کی بیوی نزہت رشید کو عمر قید سمیت تین تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے،دوسری جانب مقتول کے دو بچوں کی حوالگی کے حوالے سے مدعی پارٹی نے فیملی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے مقتول کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں