14

ملتان،شہروں کی اپ گریڈیشن فیز2 کیلئے سروے میں سول سوسائٹی کے افراد کی رائے طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے شہروں کی اپ گریڈیشن بارے انقلابی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے شہروں کی اپگریڈیشن فیز2 کیلئے سروے میں سول سوسائٹی کے افراد کی رائے طلب کر لی،پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی آپریشن ڈیزائن ینڈ بزنس ماڈل ٹیم نے کمشنر آفس کا دورہ کیا اور بریفنگ دی،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت شہر کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس منعقد ہوا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اربن ڈویلپمنٹ وژن کے تحت فیز 2 کا آغاز کیا جارہا ہے،پروگرام اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا،لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا،ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا،عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی،سول سوسائٹی کے افراد کی رائے ہمارے لئے اہم ہے،کمیونٹی کے مثبت کردار کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے،اس موقع پر چیف آپریشن ڈیزائن اینڈ بزنس ماڈل علی طارق نے کہا کہ شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل سروے کرکے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عملی آغاز کیا گیا ہے،شہر کے ماسٹر پلان کو ماڈل جدید تقاضوں پر جانچا، حسب ضرورت تبدیل کیا جائے گا،
شہر کی صفائ، نکاسی آب اور ٹریفک نظام کی اپ گریڈیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔تجاوزات کے مکمل خاتمے ، شہر کی تزین و آرائش کا لائحہ عمل پروگرام میں شامل ہے۔ فیز1 میں ساہیوال، سیالکوٹ کی اپگریڈیشن پر کام جاری ہے،فیز2 میں ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور،مظفرگڑھ، رحیم یار خان،سرگودھا، راولپنڈی شامل ہیں۔اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ پر سول سوسائٹی نے مختلف تجاویز دیں۔ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،ایم ڈی اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، پی ایچ اے اور دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں