12

ملتان،شہریوں سے پولٹری کے کاروبار میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان جواد ظفر نے پولٹری کے کاروبار میں شہریوں سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے انہیں دیوالیہ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے،متاثرہ افراد نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، تاکہ قانونی کاروائی عین میرٹ پر مکمل کر کے متاثرین کو انکا جائز حق اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔بتایا گیا ہے کہ شیخ طارق حسین المعروف شیخ فیصل نے پورے پنجاب کی پولٹری مارکیٹ کو ملتان سے آپریٹ کرتے ہوئے کروڑوں کا غبن کرکے لوگوں کو بے پناہ لوٹا،18 فروری 2019 کو مافیا کے سربراہ نے مختلف محکموں کے اثر رسوخ والے افراد کو ساتھ ملا کر بہت سے پولٹری فارمز کا صفایا کیا جس سے کئی فارم والے دیوالیہ ہوگئے اور وہ اپنے گھروں اور جائداد سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انتظامیہ اور پولیس کو بہت ساری درخواستیں موصول ہونے پر پولیس اور ادارے حرکت میں آئے جسکے نتیجے میں سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) عامر نیازی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے طویل محنت کر کے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بالآخر ملزم کو گرفتار کیا جسے عدالتی حکم پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان منتقل کیا گیا۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اس کاوش کو بہت سراہا ہے اور عدلیہ پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ عدلیہ اس ملزم سے تمام متاثرین فارمرز کو اُنکا حق دلوائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں