5

ملتان،شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے،کمشنر نے شہر میں مویشیوں کی فروخت کا نوٹس لیکر خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ مقررہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے،۔کمشنر نے اے سی سٹی، سی او کارپوریشن کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ عید الضحیٰ کے قریب شہریوں کی آسانی کیلئے عارضی منڈیاں لگادی جائیں گی،کمشنر نے مزید کہا کہ تمام منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا،اس موقع پر کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے مویشیوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں