11

ملتان،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس سے 12 ستمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں ملزم محمد مشتاق نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا،جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پھاڑ دیا تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے جس پر عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں