8

ملتان،شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگز کے حوالے سے سروے کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات کے مطابق ملتان شہر میں غیر قانونی تعمیرات / بلڈنگز کے حوالے سے سروے شروع کر دیا گیا،اس سلسلے میں سب سے پہلے ناردرن بائی پاس روڈ، ملتان پبلک سکول روڈاور بوسن روڈ کا سروے کیا جا ئے گا،ادارہ کا ریونیو بڑھانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،غیر منظور شدہ عمارات کو ایم ڈی اے نیٹ میں لائیں گے،جس سے ادارہ کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،ادارے کے ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ سٹاف کے علاقہ جات تبدیل کریں تاکہ نئے سٹاف کی تعیناتی سے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حقائق سامنے آسکیں، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل اور ون ونڈو سیل کے ذریعے ملنے والی درخواستوں پر روزانہ عمل درآمد کر کے آئندہ روز پراگریس رپورٹ پیش کی جائے اور ان درخواستوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور جوابات پورٹل پر اپ لو ڈکئے جائیں،اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں