19

ملتان،صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کیلئے گرڈ سٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 45 منصوبے مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور جنوبی پنجاب کی بجلی ضروریات پوری کرنے کے لئے مالی سال2020،21 کے دوران گرڈ سٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 45 منصوبے مکمل کرلئے،ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر 2ارب 17کروڑروپے لاگت آئی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے جولائی 2020ء تا جون 2021ء کے دوران نئے گرڈاسٹیشنوں کے قیام، اپ گریڈیشن کے 29منصوبے ایک ارب 67کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کئے،ان منصوبوں میں 63کروڑ30لاکھ روپے کی لاگت سے تین نئے گرڈاسٹیشنز 132کے وی خانپور بگاشیر، 132KVبُچ ولاز اور 132کے وی ایس ایم فوڈز کے منصوبے مکمل کئے،20کروڑروپے کی لاگت سے 132کے وی خانپور بگاشیر گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے اور 20/26ایم وی اے کے ایک، ایک پاورٹرانسفارمر نصب کئے گئے،30کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے 132کے وی بُچ ولازگرڈ سٹیشن میں 20/26ایم وی اے کا ایک پاورٹرانسفارمر اور12کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 132کے وی ایس ایم فوڈز گرڈ سٹیشن میں 40ایم وی اے کا ایک پاورٹرانسفارمر نصب کیاگیا،22کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 66کے وی کوٹ سلطان گرڈ سٹیشن کی جگہ 132کے وی گرڈ سٹیشن قائم کیاگیا،جبکہ مجموعی طورپر 41کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 132کے وی سورج میانی ملتان، جتوئی، لودہراں، بُچ ولاز، کسووال اور بہاولنگر IIگرڈاسٹیشنوں میں ایک، ایک پاورٹرانسفارمرز بے (Bay)، 132کے وی ماہڑاخاص، بستی ملوک، بہاولنگر II، لیہ، اوچ شریف، شجاع آباد، نوازآباد بھونگ، شادن لُنڈ اور خان بیلہ گرڈ سٹیشنوں میں ایک، ایک لائن بے (Bay) بنائی گئی،132کے وی کبیروالہ، بہاولپور کینٹ، رحیم یار خان II، کرم پور، جہانیاں، فیروزہ، ہوتہ، شیخ فاضل، رحیم یار خان Iاور میاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشنوں میں 39کروڑ89لاکھ روپے کی لاگت سے پاورٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیا،جنوبی پنجاب میں ٹرانسمیشن لائنوں کے 16منصوبے تقریباََ50کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ان منصوبوں میں 132کے وی خانپور بگاشیر، بُچ ولاز، لیہ۔کوٹ سلطان، ایس ایم فوڈزگرڈ، ڈی جی خان۔سخی سرور، این جی پی ایس۔خانیوال روڈ، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان،مظفرگڑھ، 500کے وی ملتان این جی پی ایس، بوسن روڈ۔ انڈسٹریل اسٹیٹ،جامپور۔راجن پور، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان۔سی ٹی ایم، جامپور۔ داجل، این جی پی ایس۔ بستی ملوک، صادق آباد۔رحیم یار خان1 اور132کے وی رحیم یار خان 1گرڈاسٹیشن سے 500کے وی رحیم یار خان تک ٹرانسمیشن لائن شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں