12

ملتان،ضلعی انتطامیہ کا کمرشل عمارات اور پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے کمرشل عمارات اور پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری کیا ہے،انہوں نے ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو عمارات کی انسپکشن کی بھی ہدایت کی ہے،ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور ضلعی محکموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی عمارات سیل کی جائیں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں،انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،شاپنگ مالز اور بنکوں سمیت بازاروں میں فائر سیفٹی مشقیں کرائی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کیلئے واٹر فلنگ پوائنٹس بھی قائم کرینگے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گھروں اور عمارات کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے ریسکیو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فائر ریسپانس کیلئے ہر گھر کو موبائل ایپ کے ذریعے مخصوص کوڈ جاری کیا جائے گا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم نے ایجنڈا آئٹمز پر بھی بریفننگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں