18

ملتان،ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر رانا طارق وحید نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکانداروں اور ڈیلرز کو وارننگ دی ہے کہ انسانی جانوں کیلئے خطرناک اس کاروبار کو ترک کردیں،بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا،رانا طارق وحید نے کہا کہ آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کے بغیر ایل پی جی سٹور کرنے والے ڈیلرز کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر کریک ڈائون کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں