14

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون،جنرل بس سٹینڈ اور انٹری گیٹس پر تعمیرات مسمار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے احکامات پر جنرل بس سٹینڈ پر عرصہ دراز سے قابض تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ پر بھرپور کارروائی کی گئی اور بس سٹینڈ اور انٹری گیٹس پر بھاری مشینری کے ذریعے تعمیرات مسمار کردی گئیں،آپریشن کے دوران ریڑھیاں،کھوکھے،کاونٹر اور فرنیچر بھی قبضے میں لے لیا گیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے آپریشن کی نگرانی کی،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ کو تجاوزات سے پاک کررہے ہیں،جنرل بس سٹینڈ پر صفائی کے مثالی انتظامات کرکے بس سٹینڈ کو دیدہ زیب بنائیں گے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ مسافروں کے بیٹھنے اور سہولیات کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں