10

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،الفلاح مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قائم ٹینٹ بازار مسمار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے،اس سلسلے میں الفلاح مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قائم غیر قانونی ٹینٹ بازار مسمار کردئیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے بازار مسمار کرکے سامان قبضے میں لیکر روڈ ٹریفک کیلئے واگزار بھی کرالی،آپریشن کے دوران میز کرسیوں اور ٹینٹ سمیت بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے،سرکاری رقبوں،قبرستانوں سمیت کالونیوں سے قبضے واگزار کرائینگے،خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ واگزار کرائی گئی زمینوں کو عوامی فلاحی منصوبہ جات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں