17

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر دمدمہ سے ملحقہ پوائنٹ پر کافی شاپ اور پارک میں پلے لینڈ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن نے ورکنگ پلان تشکیل دینا شروع کردیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قلعہ کہنہ اور دمدمہ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈی جی پی ایچ اے نے بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے وژن کے مطابق دمدمہ کو دیدہ زیب بنائیں گے اور دمدمہ کے گرد خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کی جائے گی،خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ دمدمہ کافی شاپ پر شہریوں کو معیار اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں