19

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا ذخیروں اندوزں کیخلاف کریک ڈائون،گھی برآمد کرکے گودام سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا اور تھانہ بہائوالدین کی حدود میں قائم نجی گودام سے ذخیرہ شدہ گھی برآمد کرکے گودام سیل کردیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے سپیشل برانچ اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو گودام میں 3کروڑ مالیت کا 85 ٹن گھی بغیر سپلائی ریکارڈ ذخیرہ کیا گیا تھا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے اس موقع پر سپیشل برانچ کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گودام سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ کھاد و چینی سمیت اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،ڈپٹی کمشنر نے بلیک مارکیٹ اور گراں فروش مافیا قابو کرنے کا ٹاسک دیا ہے،رانا محسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کسی صورت ذخیرہ اندوزی کے ذریعے بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں