20

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے کریک ڈائون،11بھٹے سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈائون کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 11بھٹے سیل کردئیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے سیوڑہ چوک،درانہ لنگانہ سمیت ضلع بھر میں کارروائی کی اور بھٹوں کو سیل کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹوں کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھٹوں کی انسپکشن جاری ہے،اے سی صدر عدنان بدر نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کو انڈسٹریل سٹیٹ کی سرویلنس کا بھی ٹاسک دیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ظفر اقبال بھی ٹیموں کے ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں