18

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون،پاک مائی قبرستان میں تجاوزات مسمار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو قبرستانوں کی سرکاری اراضیوں پر قابض مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کئے ہیں،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں پاک مائی قبرستان میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا،اس موقع پر پاک مائی قبرستان سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور پختہ تعمیرات کو مسمار کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی نگرانی میں بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دئیے ہیں،قبرستانوں کی اراضیوں پر قبضہ مافیا کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے جس کے بعد بھرپور کریک ڈائون کیا جائے گا،اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں