19

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈائون،4 فیکٹریاں سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے حکم پر زہریلا دھواں اگلنے والی 4 فیکٹریاں سیل کردی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں انڈسٹریل سٹیٹ میں کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی گئی،اس موقع پر ڈی او ماحولیات ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے،اسے سٹی نے اس موقع پر کہا کہ آلودگی کنٹرول کرنے والی مشینری نہ لگانے والی فیکٹریاں کسی صورت چلنے نہیں دینگے،ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سموگ کے پیشِ نظر اقدامات کا ٹاسک دیا ہے،اے سی سٹی نے بتایا کہ انڈسٹریل سٹیٹ سمیت تمام فیکٹریوں کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں