18

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی میں ہول سیل پوائنٹ کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی جانب سے سبزی منڈی میں ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے منڈی میں ہول سیل پوائنٹس کا افتتاح کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں،اس ضمن میں قائم کئے گئے ہول سیل پوائنٹ پر بازار اور منڈی کی نسبت ارزاں نرخ پر اشیائے خوردونوش فراہم ہونگی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ہے اور انکو کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے،سبزی مندی کے بعد ہول سیل پوائنٹس کا دائرہ کار شہری علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش اور اجناس پر خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے،جہاں ہر خاص و عام خریداری کرسکتا ہے،عامر۔کریم خان نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر سبزیاں اور پھل کا معیار بہترین رکھا گیا ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفنگ بھی دی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ممتاز آباد اور گلشن مارکیٹ میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ بھی کیا انتظامات چیک کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں