9

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا کورونا مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت پنجاب نے کورونا مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر ویکسی نیشن کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تاکہ ہر شہری کو محفوظ بنایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ریڈ مہم کے تحت ہر گھر تک فیلڈ ٹیمیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگارہی ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے میرج ہالز جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے روزانہ کے ٹارگٹ کو پورا کریں،اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں