15

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈائون،5 دکاندار گرفتار،4پٹرول پمپ سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھا،اس موقع پر سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار گرفتار کرکے مقدمات درج کرادئیے گئے،جبکہ پیمانہ جات درست نہ ہونے پر 4 پٹرول پمپ بھی سیل کردئیےگئے،کریک ڈاؤن کے دوران اے سی صدر عدنان بدر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے،اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چکن کی سپلائی لائن خصوصی مانیٹر کی جارہی ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کے مرتکب مافیا کو شکنجہ میں لینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں